Help with Search courses

The Road to Damascus copy 3

خدا کی مدد سے ہر کوئی تبدیل ہوسکتا ہے۔

جب کرس، جوائے اور گزمو نوجوان چورکو اچانک پکڑ لیتے ہیں تو وہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ کبھی بدل سکے گا؟ سپر بک کرس، جوائے اور گزمو کو ترسیس کے ساؤل سے ملانے لےجاتی ہے، جو ابھی دمشق کی راہ پر ہے تاکہ وہاں مسیحیوں کو ستائے۔ وہ اسکی  یسوع کے ساتھ اندھا کردینے والی ملاقات کو دیکھتے ہیں، اسکی مکمل تبدیلی کو دیکھتے ہیں کہ کس طرح وہ بچایا جاتا ہے! وہ یہ دریافت کرتے ہیں کہ کسطرح ایک شخص جو ایمانداروں کو قتل کرنا چاہتا تھا وہ پولس رسول بن گیا - جو کہ تب سے اب تک کا سب سے عظیم ترین مشنری ہے۔  بچے سیکھتے ہیں کہ ہر کوئی خدا کی مدد سے تبدیل ہوسکتا ہے۔

He is Risen! copy 2

جانئے کہ محبت اور قربانی کا حقیقی معنی کیا ہے۔

کرس اپنی ماں کی بات ماننے سے انکار کرتا ہے! جب تک کہ وہ ایک ایسے بیٹے سے نہیں ملتا جو اپنے باپ کی فرمانبرداری کرنے کو تیار ہے ، چاہے اس کا مطلب موت ہی ہو! سپر بُک کرس ، جوئے اور گیزمو  اور کرس کی والدہ ، فیبےکو اپنے  ساتھ یروشلم لے جاتی ہے، جہاں وہ مریم اور اس کے بیٹے یسوع سے ملتے ہیں۔  وہ یسوع کی اس تابعداری اور دکھوں کو دیکھتے ہیں جو صلیب کے مقام تک برداشت کیں اور خدا باپ نے اسے اپنی بڑی قدرت سے مردوں میں سے زندہ کیا! بچے سیکھتے ہیں کہ محبت اور قربانی کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے۔  نوٹ: بائبل کی درستگی کو قائم رکھتے ہوئے، اس کورس کی ویڈیو یسوع کی صلیبی موت کو پیش کرتی ہے۔  آپ پہلے سے ویڈیو کو خود دیکھیں، کیونکہ اس میں کچھ مناظر کچھ بچوں کیلئے پریشان کن ہوسکتےہیں۔  ہم نے کوشش کی ہے کہ کہانی کو انتہائی درست اور حساس انداز میں پیش کیا جاسکے۔نوٹ کریں کہ مختصر بائبل کہانی والی ، ویڈیو نمبر4 ، میں زیادہ شدید مناظر نہیں ہیں۔  نیچے اضافی ویڈیو نوٹ ملاحظہ کریں۔

The Last Supper copy 3

اصل عظمت دوسروں کی خدمت کرنے میں ہے۔ 

جب کرس کو دنیا کے بہترین میوزک بینڈ کے مقابلہ کیلئے دعوت دی جاتی ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اسکے ساتھ ایک بادشاہ کی طرح برتاؤ کیا جائے، جب تک کہ وہ حقیقی بادشاہ سے ملاقات نہیں کرلیتا جو سب کی خدمت کرتا ہے۔  سپربک کرس، جوائس اور گزمر کو قدیم یروشلم لے جاتی ہے۔  وہاں، یسوع ایک گدھے پر سوار یروشلم میں داخل ہوتا ہے اور ہیکل میں لالچی لوگوں کو نکال دیتا ہے۔ وہاں وہ دیکھتے ہیں کہ یسوع کسطرح شاگردوں کے ساتھ آخری فسح کی تیاری کرتا ہے۔  بچے سیکھتے ہیں کہ حقیقی عظمت دوسروں کی خدمت کرنے میں ہے!

Miracles of Jesus copy 3

حقیقی معجزات صِرف خُدا کی طرف سے ہوتے ہیں

کرس کا خیال تھا کہ ایک پراسرار بازاری جادوگر کے پاس مافوق الفترت طاقت ہے جب تک کہ وہ ایک حقیقی معجزہ دکھانے والے سے نہ ملا. سپربک کرس، جوئے اور گزمو کوقدیم اسرائیل لے جاتی ہے۔ وہاں وہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح یسوع ایک مفلوج شخص کو شفا دیتا ہے، طوفان کو تھما دیتا ہے، اور ایک شخص کو بدروحوں سے آزاد کرتا ہے۔   وہ دریافت کرتے ہیں کہ کس طرح سب سے بڑا دشمن بھی خدا کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا! بچے سیکھتےہیں کہ حقیقی معجزات صرف خدا کی طرف سے ہوتے ہیں. ٭ آپ اس کورس کی ویڈیو پہلے سے خود دیکھیں، کیونکہ اس میں کچھ مناظر کچھ بچوںکیلئے پریشان کن ہوسکتےہیں۔  مختصر ورژن اتنا مشکل نہیں ہے۔ بائبل کا پس منظر اور سائن پوسٹ ویڈیوز بھی پہلے دیکھیں۔ 

The First Christmas copy 3

کرسمس کے حقیقی معنی کھانے کی دعوتوں اور تحائف سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ 

کرس تحائف لینے میں بہت زیادہ مصروف ہے، اسلئے وہ چرنی کے منظر کو سجانے میں مدد نہیں کررہا ہے، جب تک وہ کرسمس کے حقیقی تحفے کے بارے میں دریافت نہیں کرلیتا! سپر بک کرس، جوائے اور گزمو کو مریم اور یوسف سے ملوانے قدیم بیت الحم کی پہاڑیوں پر لے جاتی ہے۔  وہ وہاں مریم اور یوسف کو دیکھتے ہیں جو بچے کی پیدائش سے پہلے کسی جگہ کی تلاش میں ہیں۔  وہ اس بدی کے منصوبے سے بھی پردہ اٹھاتے  ہیں جس سے یسوع کا خاندان خطرے میں تھا۔ وہ فرشتوں اور چرواہوں کی حیرت انگیز ملاقات کا تجربہ کرتے ہیں جو جکہ چرنی میں چھوٹے بادشاہ کو سجدہ کرنے جاتے ہیں۔  بچے یہ بھی سیکھ لیتے ہیں کہ کرسمس کے حقیقی معنی کھانے کی دعوتوں اور تحائف سے کہیں بڑھ کر ہیں۔

Roar! copy 2

شیروں کی ماند بھی خدا کی حفاظت کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

جب اسکیٹ بورڈ پارک میں ایک بدمعاش لڑکا دھونس جماتا ہے، تو کرس سوچتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کرستا، جب تک کہ وہ ایک شخص کو دیکھ نہیں لیتا جو اپنی جان داؤ پر لگا کر درست کام کرتا ہے! سپر بک کرس جوئے اور گزمو کو بابل میں دانی ایل سے ملوانے لے جاتی ہے جہاں حاسد حریف اسکی زندگی ختم کرنے کی سازش کرتے ہیں۔ وہ حقیقی جرات کا عملی مظاہرہ دیکھتے ہیں اور دریافت کرتے ہیں کہ خدا درست کام کرنے کیلئے قوت دیتا ہے۔ شیروں کی ماند بھی خدا کی حفاظت کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔

A Giant Adventure copy 2

آپ خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے ہر قسم کے خوف پر غلبہ پاسکتے ہیں۔ 

جب کرس سکول کے میوزک بینڈ میں شمولیت کیلئے آڈیشن دیتا ہے تو وہ گھبرا جاتا ہے،— جب تک کہ وہ ایک بہادر لڑکے سے نہیں ملتا جس نے ایک نہایت مشکل چیلنج کو قبول کیا! سُپر بک کرس، جوائے اور گزمو کو قدیم بیت الحم کی پہاڑیوں پر داؤد سے ملانے لے جاتی ہے۔  وہ دیکھتے ہیں کہ جاتی جولیت— جو کہ ایک ماہر جنگجو ہے اور خدا کی تحقیر کرتا ہے — وہ کسی بھی طرح چرواہے لڑکے کے ایمان کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ بچے  سیکھتے ہیں کہ خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے وہ ہر قسم کے خوف پر غلبہ پاسکتے ہیں۔  * نوٹ: بائبل کی ویڈیو کہانی کا مکمل جائزہ لینا نہ بھولیں چھوٹے بچوں کے لئے کچھ مناظر بہت شدید ہوسکتے ہیں. مختصر ویڈیو میں مناظر کی شدت کچھ کم ہے۔ اسی طرح بائبل کے پس منطر اور سائن پوسٹ ویڈیو کو بھی پہلے سے دیکھ لیں۔٭

The Ten Commandments copy 2

خدا نے اپنےلوگوں کو انکی اپنی حفاظت اور خوشحالی کے لئے قوانین دیئے!

پارک کے قوانین کی پیروی کرنے سے تنگ آیا ہوا کرس، جوئے اور گزمو کو ایک خطرناک غار میں لے جاتا ہے - جہاں وہ گم ہوجاتے ہیں! سپربک نے ان کوصحرائے سینا میں لے جاتی ہے، جہاں وہ موسی، ہارون اور اسرائیلیوں سے ملاقات کرتےہیں۔ وہاں وہ عجائب دیکھتے ہیں جب خدا دس احکام دیتا ہے، اور یہ بھی کہ ان حکموں کی نافرمانی کی صورت میں تباہ کن نتائج سامنے آتے ہیں، اور پھر وہ اسکے بے بیاں رحم اور پیار کو جان لیتے ہیں۔ بچے جان لیتے ہیں کہ خدا نے اپنے لوگوں کو ان کی اپنی حفاظت اور خوشحالی کے لئے قوانین دئے ہیں!

Jacob and Esau copy 2

جانیں کہ ٹوٹے ہوئے رشتے یا تعلق کو جسکی بحالی کی امید نہیں کسطرح معافی سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

کرس کہتا ہے کہ وہ جوائے کو کبھی معاف نہیں کریگا، جب جوائے نے حادثاتی طور پر گزمو پر پانی کا کھیل کھیلتے ہوئے، اس پر پانی گرا کر اسکی برقی تاریں خراب کردیں۔ سپر بک انکو یعقوب اور عیسو سے ملانے لے جاتی ہے ۔۔۔ جو جڑواں بھائی ہیں لیکن انکی آپس میں نہیں بنتی۔ وہ دریافت کرتے ہیں کہ کسطرح یعقوب نے اپنے باپ کو دھوکا دے کر عیسو کی برکت چرالی، اور پھر اپنی جان بچانے کیلئے فرار ہوگیا۔  وہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح ڈرامائی انداز میں دونوں بھائیوں کا آخرکار پھر ملاپ ہوجاتا ہے۔  بچے سیکھتے ہیں کہ ایسے رشتے اور تعلق جنکی جڑنے کی پھر کوئی امید نہیں وہ معافی سے ٹھیک اور بحال ہوسکتے ہیں!

In the Beginning copy 3

سیکھیں کہ خدا پیار کرنے اور بخشنے والا ہے، اور مستقبل کے لئے اسکے پاس ایک شاندار منصوبہ ہے.

جب کرس اپنے باپ کی نافرمانی کرتا ہے اور لیبارٹری میں چپکے سے جاتا ہے، تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ آزمائش کے تباہ کن نتائج پیدا ہوسکتے ہیں! سُپر بُک کرس، جوائے اور گزمو کو لے جاتی ہے کہ لوسیفر کی بغاوت اور آسمان سے گرائے جانے کے گواہ بنیں. باغِ عدن میں خدا کی تخلیق کی خوبصورتی کی تلاش کریں، اور دریافت کریں کہ کس طرح آدم اور حوا نافرمانی کے ذریعہ دنیا میں گناہ لاتے ہیں. بچے سیکھتے ہیں کہ خدا پیار کرنے اور بخشنے والا ہے، اور مستقبل کے لئے اس کے پاس ایک شاندار منصوبہ ہے! * اس کورس کے لئے بائبل کہانی ویڈیو کا جائزہ لینا یقینی بنائیں، کیونکہ بعض مناظرچھوٹے بچوں کے لئے بہت شدیدہوسکتے ہیں. مختصر ورژن کم شدت کا حامل ہے. بائبل پس منظر اور سائن پوسٹ ویڈیوز کا بھی جائزہ لیں.