Revelation: The Final Battle copy 3
کرس حادثاتی طور پر اپنےگھر کو جلا دیتا ہے اور سوچتا ہے کہ شاید اسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ سپر بک کرس، جوائے اور گزمو کو مستقبل میں لے جاتی ہے تاکہ وہ دنیا کے اختتام کو دیکھ سکیں۔ وہ خدا کے فرشتوں کی فوج اور شیطان کی فوجوں کے درمیان آخری جنگ کو دیکھتے ہیں۔ بچے سیکھتے ہیں کہ خدا کی معاف کرنے والی قدرت اور نجات آخر کارتاریکی کی قوتوں کو شکست دے گی۔ * نوٹ: بائبل کی پوری کہانی کا جائزہ لینا نہ بھولیں کیونکہ چھوٹے بچوں کے لئے کچھ مناظر بہت شدید ہوسکتے ہیں۔ مختصر ورژن کم شدت کا حامل ہے. بائبل پس منظر اور سائن پوسٹ ویڈیوز کا بھی جائزہ لیں.
LESSON 1: JESUS WILL RETURN
سپر سچائی: میں اپنی زندگی یہ جانتے ہوئے گذارونگا کہ یسوع دوبارہ واپس آئیگا۔۔
سپر آیت: ''اور کہنے لگے، اے گلیلی مردو! تم کیوں کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو؟ یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اٹھایا گیا ہے اسی طرح پھر آئیگا جس طرح تم نے اسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے۔'' اعمال 1: 11(NLT)
LESSON 2: SHOW GOD’S LOVE
سپر سچائی: میں دوسروں کی مدد کرونگا تاکہ ان پر خدا کی محبت ظاہر کروں۔
سپر آیت : ''اور وہ انکی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دیگا۔ اسکے بعد نہ موت رہیگی اور نہ ماتم رہیگا۔ نہ آہ و نالہ نہ درد۔ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔'' مکاشفہ 21: 4 (NLT)
LESSON 3: PREPARE OTHERS
سپر سچائی : میں دوسروں کو خداوند کی آمد کیلئے تیار کرونگا۔
سپر آیت: ''دیکھ میں جلد آنے والا ہوں اور ہر ایک کے کام کے موافق دینے کیلئے اجر میرے پاس ہے۔'' مکاشفہ 22: 12 (NKJV)
Let My People Go! copy 3
جب خدا ہمارے ساتھ ہے تو سب کچھ ممکن ہے۔
کرس، جوائے اور گزمو اس بات کا فیصلہ نہیں کرسکتے کہ سب زیادہ پرجوش اور ولولا انگیز مہم کون سی تھی — جب تک کہ سپر بک انکو قدیم مصر میں نہ لے گئی۔ انکی ملاقات موسیٰ سے ہوتی ہے — جو کہ مصر کا شہزادہ تھا لیکن چرواہا بن گیا۔ جانیئے کہ کس طرح خدا نے اسے بلایا کہ فرعون کو چیلنج کرے اور بنی اسرائیل کو غلامی سے چھڑانے میں رہنمائی کرے۔ معجزات، آفتوں اور بحر قلزم کو دو حصے ہوتا دیکھیں! بچے سیکھیں گے کہ جب خدا ہمارے ساتھ ہے تو سب کچھ ممکن ہے!
LESSON 1: GOD UNDERSTANDS
سپرسچائی: خدا دیکھتا ہے، سنتا ہے اور مجھے سمجھتا ہے۔
سپر آیت: '' میں نے اپنے لوگوں کی تکلیف جو مصر میں ہیں خوب دیکھی اور انکی فریاد جو بیگار لینے والوں کے سبب سے ہے سنی۔ اور میں انکے دکھوں کو جانتا ہوں۔'' خروج 7:3 (NKJV)
LESSON 2: GOD IS MY STRENGTH
سپر سچائی: خدا میری کمزوری پر غالب آئے گا۔
سپر آیت: موسی نے خداوند سے کہا، '' اے خداوند مسیں فصیح نہیں۔'' … Then the LORD asked Moses, “Who makes a person’s mouth? … کیا میں ہی جو خداوند ہوں یہ نہیں کرتا؟ سو تو اب جا! اور میں تیری زبان کا ذمہ لیتا ہوں، اور تجھے سکھاتا رہونگا کہ کیا کیا کہے۔'' Exodus 4:10-12 (NLT)
LESSON 3: GOD REDEEMS
سپر سچائی:خدا مجھے رہائی دے گا۔
سپر آیت: '' میں تمکو مصریوں کے بوجھوں کے نیچے سے نکال لونگا، اور میں تمکو انکی غلامی سے آزاد کرونگا، اور میں اپنا بڑھا کر اور انکو بڑی بڑی سزائیں دیکر تمکو رہائی دونگا۔'' خروج 6:6 (NKJV)
The Test! copy 4
کرس اپنے نئے گیم سسٹم کو پا کر بہت پرجوش رہتا ہے — جب تک کہ وہ ہسپتال میں بیمار بچے کے بارے میں نہیں سنتا جو اس گیم سسٹم کو حاصل نہیں کرسکتا ہے۔ Superbook takes Chris, Joy, and Gizmo to meet Abraham, who faces the ultimate test of his faith. اس بات کا مشاہدہ کریں کہ اپنے بیٹے سے پیار کرنے والے باپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کون زیادہ اہم ہے — خدا یا اسکا پیارا بیٹا اضحاق۔ بچے یہ سیکیھں گے کہ مشکل چناؤ کہیں زیادہ خوشی لاسکتا ہے!
LESSON 1: A RELATIONSHIP WITH GOD
سپر سچائی: میں خدا کی تابعداری کرونگا اور اُسکے وعدوں پر بھروسہ رکھونگا.
SuperVerse: "If you obey Me and always do right, I will keep My solemn promise to you and give you more descendants than can be counted.” ہماری سپر آیت ہے پیدائش 1:17-2 (cev):
LESSON 2: PUT GOD FIRST
سپر سچائی:میں خدا کی تابعداری کرونگا چاہے ایسا کرنا مشکل ہی کیوں نہ ہو۔
سپر آیت: فرشتہ نے کہا، '' لڑکے پر اپنا ہاتھ نہ چلا یا اسے کوئی نقصان نہ پہنچا!'' ''کیونکہ اب میں جان گیا کہ تو خدا سے ڈرتا ہے اسلئے کہ تو نے اپنے بیٹے کو بھی جو تیرا اکلوتا ہے مجھ سے دریغ نہ کیا۔'' Genesis 22:12 (EV)
LESSON 3: GOD PROVIDES
سپر سچائی: خدا مجھ سے پیارکرتا ہے اور اس نے خود کو میری خاطر پیش کردیا۔
سپر آیت:"کیونکہ خدا نے دنیا سے اتنا پیار کیا کہ اس نے اپنا اکلوتا بیٹا عطا کیا ، تاکہ جو بھی اس پر ایمان لائے وہ ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔ یوحنا 3: 16 (این کے جے وی)
The Road to Damascus copy 3
خدا کی مدد سے ہر کوئی تبدیل ہوسکتا ہے۔
جب کرس، جوائے اور گزمو نوجوان چورکو اچانک پکڑ لیتے ہیں تو وہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ کبھی بدل سکے گا؟ سپر بک کرس، جوائے اور گزمو کو ترسیس کے ساؤل سے ملانے لےجاتی ہے، جو ابھی دمشق کی راہ پر ہے تاکہ وہاں مسیحیوں کو ستائے۔ وہ اسکی یسوع کے ساتھ اندھا کردینے والی ملاقات کو دیکھتے ہیں، اسکی مکمل تبدیلی کو دیکھتے ہیں کہ کس طرح وہ بچایا جاتا ہے! وہ یہ دریافت کرتے ہیں کہ کسطرح ایک شخص جو ایمانداروں کو قتل کرنا چاہتا تھا وہ پولس رسول بن گیا - جو کہ تب سے اب تک کا سب سے عظیم ترین مشنری ہے۔ بچے سیکھتے ہیں کہ ہر کوئی خدا کی مدد سے تبدیل ہوسکتا ہے۔
He is Risen! copy 2
جانئے کہ محبت اور قربانی کا حقیقی معنی کیا ہے۔
کرس اپنی ماں کی بات ماننے سے انکار کرتا ہے! جب تک کہ وہ ایک ایسے بیٹے سے نہیں ملتا جو اپنے باپ کی فرمانبرداری کرنے کو تیار ہے ، چاہے اس کا مطلب موت ہی ہو! سپر بُک کرس ، جوئے اور گیزمو اور کرس کی والدہ ، فیبےکو اپنے ساتھ یروشلم لے جاتی ہے، جہاں وہ مریم اور اس کے بیٹے یسوع سے ملتے ہیں۔ وہ یسوع کی اس تابعداری اور دکھوں کو دیکھتے ہیں جو صلیب کے مقام تک برداشت کیں اور خدا باپ نے اسے اپنی بڑی قدرت سے مردوں میں سے زندہ کیا! بچے سیکھتے ہیں کہ محبت اور قربانی کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے۔ نوٹ: بائبل کی درستگی کو قائم رکھتے ہوئے، اس کورس کی ویڈیو یسوع کی صلیبی موت کو پیش کرتی ہے۔ آپ پہلے سے ویڈیو کو خود دیکھیں، کیونکہ اس میں کچھ مناظر کچھ بچوں کیلئے پریشان کن ہوسکتےہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ کہانی کو انتہائی درست اور حساس انداز میں پیش کیا جاسکے۔نوٹ کریں کہ مختصر بائبل کہانی والی ، ویڈیو نمبر4 ، میں زیادہ شدید مناظر نہیں ہیں۔ نیچے اضافی ویڈیو نوٹ ملاحظہ کریں۔
The Last Supper copy 3
اصل عظمت دوسروں کی خدمت کرنے میں ہے۔
جب کرس کو دنیا کے بہترین میوزک بینڈ کے مقابلہ کیلئے دعوت دی جاتی ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اسکے ساتھ ایک بادشاہ کی طرح برتاؤ کیا جائے، جب تک کہ وہ حقیقی بادشاہ سے ملاقات نہیں کرلیتا جو سب کی خدمت کرتا ہے۔ سپربک کرس، جوائس اور گزمر کو قدیم یروشلم لے جاتی ہے۔ وہاں، یسوع ایک گدھے پر سوار یروشلم میں داخل ہوتا ہے اور ہیکل میں لالچی لوگوں کو نکال دیتا ہے۔ وہاں وہ دیکھتے ہیں کہ یسوع کسطرح شاگردوں کے ساتھ آخری فسح کی تیاری کرتا ہے۔ بچے سیکھتے ہیں کہ حقیقی عظمت دوسروں کی خدمت کرنے میں ہے!
Miracles of Jesus copy 3
حقیقی معجزات صِرف خُدا کی طرف سے ہوتے ہیں
کرس کا خیال تھا کہ ایک پراسرار بازاری جادوگر کے پاس مافوق الفترت طاقت ہے جب تک کہ وہ ایک حقیقی معجزہ دکھانے والے سے نہ ملا. سپربک کرس، جوئے اور گزمو کوقدیم اسرائیل لے جاتی ہے۔ وہاں وہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح یسوع ایک مفلوج شخص کو شفا دیتا ہے، طوفان کو تھما دیتا ہے، اور ایک شخص کو بدروحوں سے آزاد کرتا ہے۔ وہ دریافت کرتے ہیں کہ کس طرح سب سے بڑا دشمن بھی خدا کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا! بچے سیکھتےہیں کہ حقیقی معجزات صرف خدا کی طرف سے ہوتے ہیں. ٭ آپ اس کورس کی ویڈیو پہلے سے خود دیکھیں، کیونکہ اس میں کچھ مناظر کچھ بچوںکیلئے پریشان کن ہوسکتےہیں۔ مختصر ورژن اتنا مشکل نہیں ہے۔ بائبل کا پس منظر اور سائن پوسٹ ویڈیوز بھی پہلے دیکھیں۔
The First Christmas copy 3
کرسمس کے حقیقی معنی کھانے کی دعوتوں اور تحائف سے کہیں بڑھ کر ہیں۔
کرس تحائف لینے میں بہت زیادہ مصروف ہے، اسلئے وہ چرنی کے منظر کو سجانے میں مدد نہیں کررہا ہے، جب تک وہ کرسمس کے حقیقی تحفے کے بارے میں دریافت نہیں کرلیتا! سپر بک کرس، جوائے اور گزمو کو مریم اور یوسف سے ملوانے قدیم بیت الحم کی پہاڑیوں پر لے جاتی ہے۔ وہ وہاں مریم اور یوسف کو دیکھتے ہیں جو بچے کی پیدائش سے پہلے کسی جگہ کی تلاش میں ہیں۔ وہ اس بدی کے منصوبے سے بھی پردہ اٹھاتے ہیں جس سے یسوع کا خاندان خطرے میں تھا۔ وہ فرشتوں اور چرواہوں کی حیرت انگیز ملاقات کا تجربہ کرتے ہیں جو جکہ چرنی میں چھوٹے بادشاہ کو سجدہ کرنے جاتے ہیں۔ بچے یہ بھی سیکھ لیتے ہیں کہ کرسمس کے حقیقی معنی کھانے کی دعوتوں اور تحائف سے کہیں بڑھ کر ہیں۔
Roar! copy 2
شیروں کی ماند بھی خدا کی حفاظت کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔
جب اسکیٹ بورڈ پارک میں ایک بدمعاش لڑکا دھونس جماتا ہے، تو کرس سوچتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کرستا، جب تک کہ وہ ایک شخص کو دیکھ نہیں لیتا جو اپنی جان داؤ پر لگا کر درست کام کرتا ہے! سپر بک کرس جوئے اور گزمو کو بابل میں دانی ایل سے ملوانے لے جاتی ہے جہاں حاسد حریف اسکی زندگی ختم کرنے کی سازش کرتے ہیں۔ وہ حقیقی جرات کا عملی مظاہرہ دیکھتے ہیں اور دریافت کرتے ہیں کہ خدا درست کام کرنے کیلئے قوت دیتا ہے۔ شیروں کی ماند بھی خدا کی حفاظت کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔
A Giant Adventure copy 2
آپ خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے ہر قسم کے خوف پر غلبہ پاسکتے ہیں۔
جب کرس سکول کے میوزک بینڈ میں شمولیت کیلئے آڈیشن دیتا ہے تو وہ گھبرا جاتا ہے،— جب تک کہ وہ ایک بہادر لڑکے سے نہیں ملتا جس نے ایک نہایت مشکل چیلنج کو قبول کیا! سُپر بک کرس، جوائے اور گزمو کو قدیم بیت الحم کی پہاڑیوں پر داؤد سے ملانے لے جاتی ہے۔ وہ دیکھتے ہیں کہ جاتی جولیت— جو کہ ایک ماہر جنگجو ہے اور خدا کی تحقیر کرتا ہے — وہ کسی بھی طرح چرواہے لڑکے کے ایمان کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ بچے سیکھتے ہیں کہ خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے وہ ہر قسم کے خوف پر غلبہ پاسکتے ہیں۔ * نوٹ: بائبل کی ویڈیو کہانی کا مکمل جائزہ لینا نہ بھولیں چھوٹے بچوں کے لئے کچھ مناظر بہت شدید ہوسکتے ہیں. مختصر ویڈیو میں مناظر کی شدت کچھ کم ہے۔ اسی طرح بائبل کے پس منطر اور سائن پوسٹ ویڈیو کو بھی پہلے سے دیکھ لیں۔٭
The Ten Commandments copy 2
خدا نے اپنےلوگوں کو انکی اپنی حفاظت اور خوشحالی کے لئے قوانین دیئے!
پارک کے قوانین کی پیروی کرنے سے تنگ آیا ہوا کرس، جوئے اور گزمو کو ایک خطرناک غار میں لے جاتا ہے - جہاں وہ گم ہوجاتے ہیں! سپربک نے ان کوصحرائے سینا میں لے جاتی ہے، جہاں وہ موسی، ہارون اور اسرائیلیوں سے ملاقات کرتےہیں۔ وہاں وہ عجائب دیکھتے ہیں جب خدا دس احکام دیتا ہے، اور یہ بھی کہ ان حکموں کی نافرمانی کی صورت میں تباہ کن نتائج سامنے آتے ہیں، اور پھر وہ اسکے بے بیاں رحم اور پیار کو جان لیتے ہیں۔ بچے جان لیتے ہیں کہ خدا نے اپنے لوگوں کو ان کی اپنی حفاظت اور خوشحالی کے لئے قوانین دئے ہیں!
Jacob and Esau copy 2
جانیں کہ ٹوٹے ہوئے رشتے یا تعلق کو جسکی بحالی کی امید نہیں کسطرح معافی سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
کرس کہتا ہے کہ وہ جوائے کو کبھی معاف نہیں کریگا، جب جوائے نے حادثاتی طور پر گزمو پر پانی کا کھیل کھیلتے ہوئے، اس پر پانی گرا کر اسکی برقی تاریں خراب کردیں۔ سپر بک انکو یعقوب اور عیسو سے ملانے لے جاتی ہے ۔۔۔ جو جڑواں بھائی ہیں لیکن انکی آپس میں نہیں بنتی۔ وہ دریافت کرتے ہیں کہ کسطرح یعقوب نے اپنے باپ کو دھوکا دے کر عیسو کی برکت چرالی، اور پھر اپنی جان بچانے کیلئے فرار ہوگیا۔ وہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح ڈرامائی انداز میں دونوں بھائیوں کا آخرکار پھر ملاپ ہوجاتا ہے۔ بچے سیکھتے ہیں کہ ایسے رشتے اور تعلق جنکی جڑنے کی پھر کوئی امید نہیں وہ معافی سے ٹھیک اور بحال ہوسکتے ہیں!
In the Beginning copy 3
سیکھیں کہ خدا پیار کرنے اور بخشنے والا ہے، اور مستقبل کے لئے اسکے پاس ایک شاندار منصوبہ ہے.
جب کرس اپنے باپ کی نافرمانی کرتا ہے اور لیبارٹری میں چپکے سے جاتا ہے، تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ آزمائش کے تباہ کن نتائج پیدا ہوسکتے ہیں! سُپر بُک کرس، جوائے اور گزمو کو لے جاتی ہے کہ لوسیفر کی بغاوت اور آسمان سے گرائے جانے کے گواہ بنیں. باغِ عدن میں خدا کی تخلیق کی خوبصورتی کی تلاش کریں، اور دریافت کریں کہ کس طرح آدم اور حوا نافرمانی کے ذریعہ دنیا میں گناہ لاتے ہیں. بچے سیکھتے ہیں کہ خدا پیار کرنے اور بخشنے والا ہے، اور مستقبل کے لئے اس کے پاس ایک شاندار منصوبہ ہے! * اس کورس کے لئے بائبل کہانی ویڈیو کا جائزہ لینا یقینی بنائیں، کیونکہ بعض مناظرچھوٹے بچوں کے لئے بہت شدیدہوسکتے ہیں. مختصر ورژن کم شدت کا حامل ہے. بائبل پس منظر اور سائن پوسٹ ویڈیوز کا بھی جائزہ لیں.