He is Risen! copy 2

جانئے کہ محبت اور قربانی کا حقیقی معنی کیا ہے۔

کرس اپنی ماں کی بات ماننے سے انکار کرتا ہے! جب تک کہ وہ ایک ایسے بیٹے سے نہیں ملتا جو اپنے باپ کی فرمانبرداری کرنے کو تیار ہے ، چاہے اس کا مطلب موت ہی ہو! سپر بُک کرس ، جوئے اور گیزمو  اور کرس کی والدہ ، فیبےکو اپنے  ساتھ یروشلم لے جاتی ہے، جہاں وہ مریم اور اس کے بیٹے یسوع سے ملتے ہیں۔  وہ یسوع کی اس تابعداری اور دکھوں کو دیکھتے ہیں جو صلیب کے مقام تک برداشت کیں اور خدا باپ نے اسے اپنی بڑی قدرت سے مردوں میں سے زندہ کیا! بچے سیکھتے ہیں کہ محبت اور قربانی کا اصل مطلب کیا ہوتا ہے۔  نوٹ: بائبل کی درستگی کو قائم رکھتے ہوئے، اس کورس کی ویڈیو یسوع کی صلیبی موت کو پیش کرتی ہے۔  آپ پہلے سے ویڈیو کو خود دیکھیں، کیونکہ اس میں کچھ مناظر کچھ بچوں کیلئے پریشان کن ہوسکتےہیں۔  ہم نے کوشش کی ہے کہ کہانی کو انتہائی درست اور حساس انداز میں پیش کیا جاسکے۔نوٹ کریں کہ مختصر بائبل کہانی والی ، ویڈیو نمبر4 ، میں زیادہ شدید مناظر نہیں ہیں۔  نیچے اضافی ویڈیو نوٹ ملاحظہ کریں۔