Revelation: The Final Battle copy 3

کرس حادثاتی طور پر اپنےگھر کو جلا دیتا ہے اور سوچتا ہے کہ شاید اسے کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ سپر بک کرس، جوائے اور گزمو کو مستقبل میں لے جاتی ہے تاکہ وہ دنیا کے اختتام کو دیکھ سکیں۔ وہ خدا کے فرشتوں کی فوج اور شیطان کی فوجوں کے درمیان آخری جنگ کو دیکھتے ہیں۔ بچے سیکھتے ہیں کہ خدا کی معاف کرنے والی قدرت اور نجات آخر کارتاریکی کی قوتوں کو شکست دے گی۔ * نوٹ: بائبل کی پوری کہانی کا جائزہ لینا نہ بھولیں کیونکہ چھوٹے بچوں کے لئے کچھ مناظر بہت شدید ہوسکتے ہیں۔ مختصر ورژن کم شدت کا حامل ہے. بائبل پس منظر اور سائن پوسٹ ویڈیوز کا بھی جائزہ لیں.

LESSON 1: JESUS WILL RETURN

سپر سچائی: میں اپنی زندگی یہ جانتے ہوئے گذارونگا کہ یسوع دوبارہ واپس آئیگا۔۔

سپر آیت: ''اور کہنے لگے، اے گلیلی مردو! تم کیوں کھڑے آسمان کی طرف دیکھتے ہو؟ یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اٹھایا گیا ہے اسی طرح پھر آئیگا جس طرح تم نے اسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے۔'' اعمال 1: 11(NLT)

LESSON 2: SHOW GOD’S LOVE

سپر سچائی: میں دوسروں کی مدد کرونگا تاکہ ان پر خدا کی محبت ظاہر کروں۔

سپر آیت : ''اور وہ انکی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دیگا۔ اسکے بعد نہ موت رہیگی اور نہ ماتم رہیگا۔ نہ آہ و نالہ نہ  درد۔ پہلی چیزیں  جاتی رہیں۔'' مکاشفہ 21: 4 (NLT)

LESSON 3: PREPARE OTHERS

سپر سچائی : میں دوسروں کو خداوند کی آمد کیلئے تیار کرونگا۔

سپر آیت: ''دیکھ میں جلد آنے والا ہوں اور ہر ایک کے کام کے موافق دینے کیلئے اجر میرے پاس ہے۔'' مکاشفہ 22: 12 (NKJV)